تاریخ شائع کریں2018 20 November گھنٹہ 19:44
خبر کا کوڈ : 379438

اسلام کی توسیع میں وحدت کا بنیادی کردار ہے

سنندج کے سنی عالم دین " ماموستا اقبال بھمنی" نے کہا
وحدت اسلام کی توسیع میں اساسی اور بنیادی امر ہے اور اسلامی معاشرے کی تشکل میں اساسی کردار ادا کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس وقت اسلام کے دشمن جن میں عرب ممالک بھی شامل ہیں وحدت کانفرنس کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔
اسلام کی توسیع میں وحدت کا بنیادی کردار ہے
اسلام کی توسیع میں وحدت کا بنیادی کردار ہے

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر سنندج کے سنی عالم دین " ماموستا اقبال بھمنی" نے نبی اکرم ﷺ کی ولادت کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا وحدت اسلام کی توسیع میں اساسی اور بنیادی امر ہے اور اسلامی معاشرے کی تشکل میں اساسی کردار ادا کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس وقت اسلام کے دشمن جن میں عرب ممالک بھی شامل ہیں وحدت کانفرنس کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا مسلمانوں کو چاہیے، ہر زمانہ کی نسبت زیادہ خبردار اور ہوشیار رہیں اور دشمن کی سازشوں کا شکار نہ ہوجائے۔
الحمد للہ کردستان صوبہ میں شیعہ اور سنی مسلمانوں میں وحدت اور اخوت پائی جاتی ہے جو اس صوبے کے لوگوں کی علیٰ سطح فکر کی نشاندہی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا عالم اسلام میں سب اس بات سے واقف ہیں کہ اسرائیل کی صہیونی حکومت مسلمانوں میں تفرقہ پہلا کر اسلام کو کمزور کرنا چاہتی ہے تاکہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوسکے۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ اسلامی جمہوری ایران اس وقت دنیا میں مسلمانوں کے درمیان وحدت اور اتحاد کا داعی ہے اور وحدت کے فروغ میں اپنی تمام تر کوششیں بروکار لا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdsn0sjyt05o6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ