تاریخ شائع کریں2018 20 November گھنٹہ 19:09
خبر کا کوڈ : 379421

موسکو میں شدّت پسندی کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

شدّت پسندی کے خلاف علمی جدو جہد کے زریعہ قابو پانے کی ضرورت پر تاکید
ایران اور روس کی جانب سے علمی شعبوں میں مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور شدّت پسندی کے خلاف علمی جدو جہد کے زریعہ قابو پانے کی ضرورت پر تاکید کی گئی۔
موسکو میں شدّت پسندی کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
موسکو میں شدّت پسندی کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد 

تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق دانشگاہ مذاہب کے رابطہ عمومی کی جانب سے خبر دی گئی ہے ،دانشگاہ مذہب کے رئیس "محمد حسین مختیاری " نے وزارت علوم کے نمایندہ "سید محمد رضا حسینی " اور دیگر معاونیین کے ہمراہ ،موسکو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے موسکو یونیورسٹی کے سربراہ سے ملاقات کی۔اس اجلاس میں ایران اور روس کے علیٰ سطح کے عہدیداران نے شرکت کی۔
اس ملاقات میں ایران اور روس کی جانب سے علمی شعبوں میں مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور شدّت پسندی کے خلاف علمی جدو جہد کے زریعہ قابو پانے کی ضرورت پر تاکید کی گئی۔
اس وقت دنیا شدّت پسندی اور افراط گری کا شکار ہے اور دین کے نام پر مختلف قسم کے فرقہ ضالہ وجود میں آچکے ہیں اور سب ہی کا دعوی یہی ہے کہ صحیح اسلام کی نمایندگی انہی کے پاس ہے جس کا مشاہدہ حال ہی میں دنیا نے کیا۔
اس اجلاس میں کہا گیا کہ اس قسم کی شدّت پسندی کا مقابلہ صرف علمی میدان میں ترقی کرکے دیا جاسکتا ہے اور ایسی مقصد کے لیے  آیندہ سال مارچ میں " بین الاقوامی کانفرس دین اور شدّت پسندی سے مقابلہ " کے عنوان سے انعقاد کیا جا رہا ہے، کیوں کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ علماء بشریت کی ہدایت میں اہم کردار رکھتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcf01dmyw6deja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ