تاریخ شائع کریں2018 20 November گھنٹہ 18:23
خبر کا کوڈ : 379408

اسلام آباد میں امریکی سفیر کو وزارت خارجہ طلب نے کرلیا گیا

پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر عائد الزامات کو رد کردیا
پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر عائد الزامات کو رد کرتے ہوئے پاکستان میں امریکی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔
اسلام آباد میں امریکی سفیر کو وزارت خارجہ طلب نے کرلیا گیا
پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر عائد الزامات کو رد کرتے ہوئے پاکستان میں امریکی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر عائد الزامات کو رد کرتے ہوئے پاکستان میں امریکی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دفتر خارجہ نے امریکی سفیر پال جونز کو طلب کرکے امریکی صدر کے حالیہ ٹویٹس پر مایوسی کا اظہار اور پاکستان کے حوالے سے غیر ضروری اور بے بنیاد الزامات پر سخت احتجاج کیا۔سیکرٹری خارجہ نے امریکی ناظم الامور پال جونز کے حوالے احتجاجی مراسلہ بھی کیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستان کے بارے میں ایسے بے بنیاد بیانات ناقابل قبول ہیں۔ امریکی صدر نے پاکستان پر اسامہ بن لادن کو چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے پیسے وصول کرکے امریکہ کے لئے کچھ نہیں کیا لہذا پاکستان کی امداد بند کی جائےگی۔
https://taghribnews.com/vdcawonea49n0y1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ