تاریخ شائع کریں2018 20 November گھنٹہ 18:17
خبر کا کوڈ : 379405

اقوام متحدہ میں پاکستان کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظورکرلیا گیا

حق خود ارادیت کی حمایت کے بارے میں پاکستان کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظورکرلیا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے حق خود ارادیت کی حمایت کے بارے میں پاکستان کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظورکرلیا ہے ۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظورکرلیا گیا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے حق خود ارادیت کی حمایت کے بارے میں پاکستان کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظورکرلیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے حق خود ارادیت کی حمایت کے بارے میں پاکستان کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظورکرلیا ہے ۔ حق خود ارادیت کی حمایت میں قرارداد کو ریکارڈ 83 ممالک نے اسپانسر کیا اور اگلے ماہ توثیق کیلئے 193 رکنی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ قرارداد میں غیر ملکی قبضے کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی گئی اور دوسرے ممالک میں غیر قانونی فوجی مداخلت فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں مستقبل پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ قرارداد سے جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کی گئی ہے جس سے دنیا کی توجہ حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والوں پر مرکوز ہوگی۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ 83 ممالک کی شریک اسپانسر شپ حق خود ارادیت کی عالمی حمایت کے عزم کا اظہار ہے، پاکستان ہمیشہ سے حق خود ارادیت کا زبردست حامی رہا ہے، جموں و کشمیر سے فلسطین تک تمام لوگوں کو بلا امتیاز حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdchvwnxm23nqkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ