تاریخ شائع کریں2018 20 November گھنٹہ 17:17
خبر کا کوڈ : 379389

سعودی حکومت کے جنگی طیاروں کی الحدیدہ پر بمباری

پیر کی رات الحدیدہ کے مختلف شہروں پر دس بار حملے کیے
جنگ بندی کی تمام تر کوششوں کے باوجود سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے یمن کے ساحلی صوبے الحدیدہ پر بمباری کی ہے۔
سعودی حکومت کے جنگی طیاروں کی الحدیدہ پر بمباری
جنگ بندی کی تمام تر کوششوں کے باوجود سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے یمن کے ساحلی صوبے الحدیدہ پر بمباری کی ہے۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت کے لڑاکا  طیاروں نے پیر کی رات الحدیدہ کے مختلف شہروں پر دس بار حملے کیے۔

یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب گزشتہ چند روز کے دوران سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن میں جنگ روکنے کا پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے۔
 دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے شمال مشرقی صنعا کے علاقے فرضہ میں سعودی فوجی اتحاد کے ایک ٹھکانے کو بدر میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔  اس حملے میں سعودی اتحاد میں شامل درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی اور اماراتی فوجی اتحاد نے تیرہ جون سے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ اور اس کی بندرگاہ پر وسیع شروع کیے تھے جس کا مقصد یمن میں انسانی امداد پہنچانے کا واحد راستہ بھی بند کرنا تھا۔
https://taghribnews.com/vdciv3ap3t1ayp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ