تاریخ شائع کریں2018 20 November گھنٹہ 17:08
خبر کا کوڈ : 379384

لیبیا میں داعش کی بڑھتی ہوی طاقت عوام میں خوف کا باعث

رپورٹ کے مطابق لیبیا کے حکام نے پیر کے روز اعلان کیا ہے
لیبیا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے شہر سرت کے علاقے وادی الحنیوہ میں چیک پوسٹ قائم کر دی ہے جس سے وہاں کے عوام میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے۔
لیبیا میں داعش کی بڑھتی ہوی طاقت عوام میں خوف کا باعث
لیبیا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے شہر سرت کے علاقے وادی الحنیوہ میں چیک پوسٹ قائم کر دی ہے جس سے وہاں کے عوام میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لیبیا کے حکام نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ شہر سرت کے مشرق میں پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع الحنیوہ میں داعش دہشت گرد گروہ نے ایک چیک پوسٹ قائم کر دی ہے۔اس چیک پوسٹ پر داعشی عناصر گاڑیوں کو روک کر ان کے کاغذات چیک کر رہے ہیں اور مسافروں اور ڈرائیوروں سے ان کی معلومات حاصل کر رہے ہیں۔شہر سرت شمالی لیبیا میں دارالحکومت طرابلس سے چار سو پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جہاں سے فوج نے داعش دہشت گردوں کا صفایا کر دیا تھا۔اس وقت یہ دہشت گرد عناصر شہر کے اطراف میں موجود ہیں اور سرکاری فوجیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdjn0soyt05s6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ