تاریخ شائع کریں2018 20 November گھنٹہ 13:52
خبر کا کوڈ : 379267

ٹرمپ کا بیان پاکستان اور امریکہ تعلقات میں کشیدگی کا باعث

پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بے بنیاد الزامات پر شدید
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دفتر خارجہ نے آج امریکی سفیر پال جونز کو طلب کرکے امریکی صدر کے حالیہ ٹویٹس پر مایوسی کا اظہار اور پاکستان کے حوالے سے غیر ضروری اور بے بنیاد الزامات پر سخت احتجاج کیا۔
ٹرمپ کا بیان پاکستان اور امریکہ تعلقات میں کشیدگی کا باعث
پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بے بنیاد الزامات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دفتر خارجہ نے آج امریکی سفیر پال جونز کو طلب کرکے امریکی صدر کے حالیہ ٹویٹس پر مایوسی کا اظہار اور پاکستان کے حوالے سے غیر ضروری اور بے بنیاد الزامات پر سخت احتجاج کیا۔

سیکرٹری خارجہ نے امریکی ناظم الامور پال جونز کے حوالے احتجاجی مراسلہ بھی کیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستان کے بارے میں ایسے بے بنیاد بیانات ناقابل قبول ہیں۔ااا

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹس میں پاکستان پرالزام عائد کیا کہ ہم ان ممالک میں سے ایک ہیں جن سے پاکستان رقم لیتا ہے اور بدلے میں کچھ نہیں دیتا لیکن اب پاکستان کو مزید اربوں ڈالر نہیں دیں گے۔  کیونکہ انہوں نے ہماری رقم لی اور کیا کچھ نہیں اس کی بڑی مثال اسامہ بن لادن اور افغانستان ہیں ۔

پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے جوابی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ٹرمپ کے غلط بیانات زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں، پاکستان امریکی جنگ میں بہت نقصان اٹھا چکا ہے اور اس کے بعد ہم وہی کریں گے جوپاکستان کے مفاد میں ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcd9n0s5yt05x6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ