تاریخ شائع کریں2018 20 November گھنٹہ 13:40
خبر کا کوڈ : 379256

18 سعودی عرب کے اہلکاروں کی جرمنی میں داخلی پر پابندی

18 سعودی عرب کے اہلکاروں پر جرمنی میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔
جرمنی کے وزیر خارجہ نے جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 18 سعودی عرب کے اہلکاروں پر جرمنی میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔
18 سعودی عرب کے اہلکاروں کی جرمنی میں داخلی پر پابندی
جرمنی کے وزیر خارجہ نے جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 18 سعودی عرب کے اہلکاروں پر جرمنی میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ نے جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 18 سعودی عرب کے اہلکاروں پر جرمنی میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے برسلز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاشقجی کے قتل میں ملوث 18 سعودی حکام پر جرمنی اور دیگر یورپی ممالک  میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جرمن خفیہ اداروں کے مطابق سعودی عرب کے 18 حکام استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں خاشقجی کے بہیمانہ قتل میں ملوث ہیں۔ جرمن حکومت نے اس سے قبل سعودی عرب سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ خاشقجی کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات صاف اور شفاف طریقہ سے انجام دے ۔ ذرائع کے مطابق خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب کے ولیعہد براہ راست ملوث ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق خاشقجی کو محمد بن سلمان کے حکم پر2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں بڑی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیاتھا اور امریکی سی آئی اے اور امریکی میڈیا کی جانب سے خاشقجی کے قتل میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کےبراہ راست ملوث ہونے کے ثبوت اور شواہد پیش کئے جانے کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ انھیں اس قتل سے بری الذمہ قرار دینے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbs9bf0rhbz5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ