تاریخ شائع کریں2018 19 November گھنٹہ 21:27
خبر کا کوڈ : 379056

دمشق میں شیعہ و سنی مشترکہ فتوی کمیٹی تشکیل دی جائی

مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ " آیت اللہ اراکی" نے کہا
اگر مصری حکومت سعودی عرب سے تعلقات کو ختم کرلے اور عوام اور علماء کی خواہشات کا احترام کریں تو عوام اور علماءحکومت کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں
دمشق میں شیعہ و سنی مشترکہ فتوی کمیٹی تشکیل دی جائی
دمشق میں شیعہ و سنی مشترکہ فتوی کمیٹی تشکیل دی جائی

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ " آیت اللہ اراکی" نے شعیہ و سنی علماۓ کرام کے درمیان مضبوط رابطے کی تاکید کرتے ہوئے کہا، دارالافتا الازھرہ کے علماء سے نزدیکی رابطہ رکھتے ہیں لیکن مصری علماء کو روابط کو تقویّت دینے میں مشکلات کا سامنا ہے، اگر مصری حکومت سعودی عرب سے تعلقات کو ختم کرلے اور عوام اور علماء کی خواہشات کا احترام کریں تو عوام اور علماءحکومت کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں ، لیکن دوسری حالت میں مصر کی حکومت ہمیشہ مشکلات کا شکار رہے گی۔
انہوں نے کہا شام کا دنیا اسلام میں انتہائی اہم کردار رہا ہے اور علماء شام نے بھی عالم اسلام کے لیے خدمات انجام دی ہیں جس کی مثال علماء حلب وغیرہ ہیں۔ہم نے شام کے صدر بشار الاسد کو  پیش نہاد کی تھی کی ایک سنی شیعہ علماء فتوا کمیٹی تشکیل دی جائے۔
مصر کے دارالافتا الازھر کے شیخ سے رابطہ میں ہے اور ان کو وحدت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے جو انہوں نے قبول کرلی لیکن اس سال شرکت کے لیے شرائط موجود نہیں ہیں مگر اگلے سال شرکت کے لیے آمادہ ہیں۔
انہوں مزید کہا کے ہمارے مصر کے دارالافتا سے تعلقات بہت قدیمی ہیں اور یہ تعلقات عالم اسلام میں وحدت کے لیے انتہائی موثر ثبات ہوئے ہیں۔
حسنی مبارک کی حکومت کا تختہ پلٹنا کوئی آسان کام نہیں تھا اور یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ابھی بھی مصر میں عوام میں جدوجہد کی طاقت باقی ہے لیکن انتہای افسوس کے ساتھ اس عوامی قوّت سے دشمن نے سوۓ استفادہ کیا ہے، ہماری نظر میں یہ تحریک انشا اللہ دوبارہ زندہ ہوگی، کیوں کہ مصر کی عوام کے پاس جید اور بزرگ علماء  موجود ہیں۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ مصر کے علماء اس وقت مشکل حالات کا سامنا کررہے ہیں اور اگر مصر کی حکومت، صہیونی حکومت اور سعودی اتحاد سے کنارہ کشی اختیار کرلے تو مصر کی عوام اور علماء بھی مصر کی حکومت کے ساتھ ہوجائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcjihetmuqeayz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ