تاریخ شائع کریں2018 19 November گھنٹہ 20:02
خبر کا کوڈ : 379033

پاکستان کے بارے ٹرمپ کی اطلاعات بہت کم ہے،حقائق کو جاننے کی کوشش کریں

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر کے بیان کا سخت جواب
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان کے بارے میں دیئے گئے بیان کے جواب میں اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا ہے کہ ٹرمپ ریکارڈ درست کریں اور حقائق کو صحیح طریقے سے درک کریں-
پاکستان کے بارے ٹرمپ کی اطلاعات بہت کم ہے،حقائق کو جاننے کی کوشش کریں
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر کے بیان کا سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کے حقائق کے بارے میں مزید اطلاعات حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان کے بارے میں دیئے گئے بیان کے جواب میں اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا ہے کہ ٹرمپ ریکارڈ درست کریں اور حقائق کو صحیح طریقے سے درک کریں-

عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کے بجائے اپنی ناکامیوں کا جائزہ لے- پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ گیارہ ستمبر کے واقعات میں ایک بھی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن اس کے باوجود پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا-

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس جنگ میں پچہتر ہزار جانیں دیں اور ایک سو تیس ارب ڈالر کا نقصان برداشت کیا- عمران خان نے کہا کہ امریکا کی طرف سے ملنے والی بیس ارب دالر کی امداد پاکستان کو ہونے والے  نقصان کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے-

واضح رہے کہ امریکی صدر نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو سالانہ ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کی امداد دی جاتی رہی جو اب بالکل نہیں دی جائے گی، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اب تک امریکا کے لئے کچھ نہیں کیا-
https://taghribnews.com/vdcexo8xxjh8f7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ