تاریخ شائع کریں2018 19 November گھنٹہ 18:27
خبر کا کوڈ : 379007

منشیات کے خاتمے تک منشیات کے خلاف مہم جاری رکھیں گے

ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے کہا
ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے منشیات کے خلاف مہم سے متعلق کمیشن کے اجلاس میں انسداد منشیات کے میدان میں ایران کی جامع پالیسیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
منشیات کے خاتمے تک منشیات کے خلاف مہم جاری رکھیں گے
ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے منشیات کے خلاف مہم اور بدعنوانی میں ملوث مجرموں کے تعاقب نیز ان کے تبادلے سے متعلق بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے منشیات کے خلاف مہم سے متعلق کمیشن کے اجلاس میں انسداد منشیات کے میدان میں ایران کی جامع پالیسیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انھوں نے زور دے کر کہا کہ منشیات کے خلاف مہم کے دوران ایران اب تک بھاری نقصانات برداشت کر چکا ہے جن میں چار ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت بھی شامل ہے۔ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا کی پچہتّر فیصد منشیات کا ایران کی جانب سے انکشاف کیا جاتا ہے، کہا کہ ایران دنیا میں منشیات کے خلاف مہم کا علمبردار ہے۔غریب آبادی نے بعض ملکوں کی جانب سے بعض قسم کی منشیات کو قانونی قرار دیئے جانے کے اقدام پر تنقید کی اور ان ملکوں سے معاہدوں پر کاربند رہنے کا مطالبہ کیا۔ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے اسی طرح بدعنوانی میں ملوث مجرموں کے تعاقب نیز ان کے تبادلے سے متعلق بین الاقوامی تعاون پر تاکید کی۔انھوں نے کرپشن کے خلاف کنوینشن کی ورکنگ کمیٹی کے دوسرے جائزہ اجلاس میں بعض مجرموں کو تحفظ فراہم کئے جانے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انھوں نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کنونشن کے رکن ممالک کو چاہئے کہ وہ کرپشن و بدعنوانی کا خاتمہ کرنے کے لئے اپنے معاہدوں اور وعدوں پر عمل کریں۔ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے اسی طرح کرپشن و مالی بدعنوانی کے خلاف قائم کنونشن کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ رکن ممالک کو چاہئے کہ اس سلسلے میں وعدوں اور معاہدوں پر عمل کرنے کے علاوہ اس کنونشن کو مضبوط و مستحکم بنانے کی کوشش کریں۔انھوں نے اس بارے میں ایران کے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے اس سلسلے میں تمام ملکوں کے درمیان تجربات کے تبادلے اور مشترکہ تحقیقات اور قانونی امور میں ہونے والی پیشرفت کا خیرمقدم کیا۔
https://taghribnews.com/vdcfx1dmew6dexa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ