تاریخ شائع کریں2018 19 November گھنٹہ 18:21
خبر کا کوڈ : 379002

عمران خان کا دورہ امارات میں سرمایا کاری کی یقین دہانی

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا
متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر یو اے ای کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقاتیں کیں جس میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔
عمران خان کا دورہ امارات میں سرمایا کاری کی یقین دہانی
پاکستان کےوزیراعظم عمران خان کے دورہ متحدہ عرب امارت کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دفاع، توانائی اور زراعت کے شعبے میں تعاون سے اتفاق کیا گیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر یو اے ای کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقاتیں کیں جس میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد دورہ متحدہ عرب امارات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دفاع، توانائی اور زراعت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے ساتھ ہی دفاع کے شعبے میں مشترکہ کاوشوں پر بھی اتفاق رائے ہوا۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کی طرف سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو طویل المدت، اسٹرٹیجک اور اقتصادی شرکت میں بدلنے پر اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک نے تربیت، مشترکہ مشقوں اور دفاعی پیداوار میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا، دونوں ممالک کا مشترکہ بین الوزارتی کمیشن کا اجلاس آئندہ سال فروری میں منعقد ہوگا۔

دورہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر توانائی، وزیر پٹرولیم، مشیر برائے تجارت اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔
https://taghribnews.com/vdcawoneu49n0w1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ