تاریخ شائع کریں2018 19 November گھنٹہ 14:23
خبر کا کوڈ : 378896

ایرانی قوم امریکہ کو دوبارہ دنداں شکن جواب دے گی

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا
ایرانی عوام امریکہ کے مقابلے میں کبھی نہیں جھکیں گے، کہا ہے کہ دشمن ایرانی عوام کو اسلامی انقلاب کی پشتپناہی سے دور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
ایرانی قوم امریکہ کو دوبارہ دنداں شکن جواب دے گی
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایرانی عوام امریکہ کے مقابلے میں کبھی نہیں جھکیں گے، کہا ہے کہ دشمن ایرانی عوام کو اسلامی انقلاب کی پشتپناہی سے دور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے صوبہ مغربی آذربائیجان کے شہر خوئی کے شہید چمران اسٹیڈیم میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے لطف و کرم سے دشمن ایرانی قوم کو انقلاب کی حمایت سے دستبردار کرانے میں ناکام رہے ہیں اور ایرانی عوام نے تیرہ آبان مطابق چار نومبر کو امریکہ کے مقابلے میں استقامت کے دن میں تبدیل کر دیا اور دشمن کو منھ توڑ جواب دیا اور بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری کو بھی ایرانی قوم امریکہ کو دوبارہ دنداں شکن جواب دے گی۔صدر مملکت نے ایرانی قوم کے خلاف دشمنوں کی مسلسل سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن سمجھ رہا تھا کہ ایرانی قوم کے خلاف اقتصادی دباؤ اور نفسیاتی جنگ کے ذریعے اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائے گا اور ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گا مگر اس کا یہ خواب چکناچور ہو گیا۔صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ استکبار اگر ایران کے تیل کی برآمدات منقطع، پڑوسی ملکوں کے ساتھ اس کے رابطہ ختم اور ایرانی عوام پر دباؤ ڈالنے کے درپئے ہے تو اسے جان لینا چاہئے کہ  ایرانی عوام دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایرانی عوام کے ساتھ ساتھ عراق، شام ، لبنان ، یمن ،افغانستان ، پاکستان اور عالم اسلام کے سبھی ملکوں کی اقوام اپنی استقامت و ایمان، اسلام اور خود مختاری کے تحفظ پر زور دے رہی ہیں اور علاقے کی سبھی اقوام کی ثابت قدمی سے  سامراجی طاقتوں کو شکست کا سامنا کرنا ہوگا - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دشمن اس بات سے سخت ناراض ہے کہ ایران نے علاقے پر دہشت گردوں کو مسلط نہیں ہونے دیا کہا کہ امت اسلامیہ جب بھی ایران سے مدد چاہی گے اسلامی جمہوریہ ایران اپنے فریضے پر عمل کرے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دور کی ہی طرح ان کی مدد کرے گا -  
https://taghribnews.com/vdcaoanei49n0a1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ