تاریخ شائع کریں2018 18 November گھنٹہ 20:45
خبر کا کوڈ : 378585

بحرینی عوام نے ملک میں ہونے والے انتخابات کو مسترد کردیا

جارحانہ پالیسیوں اور نمائشی پارلیمانی انتخابات کے خلاف احتجاج
مظاہرے کے شرکا نے شمالی علاقے میں بحرین کے آمر شاہ آل خلیفہ کی تصاویر کو پیروں تلے روندا اور ان تصاویر کو سڑکوں پر چھوڑ دیا کہ گاڑیاں ان تصاویر کے اوپر سے گذر سکیں۔
بحرینی عوام نے ملک میں ہونے والے انتخابات کو مسترد کردیا
بحرینی عوام نے ایک بار پھر آل خلیفہ حکومت کی جارحانہ پالیسیوں اور نمائشی پارلیمانی انتخابات کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرے کے شرکا نے شمالی علاقے میں بحرین کے آمر شاہ آل خلیفہ کی تصاویر کو پیروں تلے روندا اور ان تصاویر کو سڑکوں پر چھوڑ دیا کہ گاڑیاں ان تصاویر کے اوپر سے گذر سکیں۔

ہفتے کے روز بھی بحرین کے مختلف علاقوں میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے کئے گئے جہاں مظاہریں نے اس ظالم حکومت کی پالیسیوں کی مذمت کی اورنمائشی پارلیمانی انتخابات کرائے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔

یہ انتخابات چوبیس نومبر کو کرائے جا رہے ہیں جن کا بحرین کی مختلف جماعتوں نے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

دریں اثنا نمائشی پارلیمانی انتخابات کے موقع پر بحرین کی حکومت نے انقلابیوں کو کو گرفتار کرنے کا عمل بھی تیز کر دیا۔

واضح رہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfccdmtw6deta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ