تاریخ شائع کریں2018 18 November گھنٹہ 20:38
خبر کا کوڈ : 378581

شام میں السویدا کے علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا

السویدا کے علاقے تلول الصفا سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا۔
شامی فوج ہفتے کے روز السویدا کے علاقے تلول الصفا کے علاقے میں داخل ہو گئی اور اس نے اس علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا۔
شام میں السویدا کے علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا
شام میں اس ملک کی فوج نے السویدا کے علاقے تلول الصفا سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج ہفتے کے روز السویدا کے علاقے تلول الصفا کے علاقے میں داخل ہو گئی اور اس نے اس علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا۔

شام کے ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ تلول الصفا کے علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کئے جانے سے  تمام دہشت گردوں میں ہلچل مچ گئی اور وہ تلول الصفا اور تلول بوغانم کے درمیان واقع حائل علاقے میں فرار ہو گئے۔ اس علاقے کو شامی فوج نے کچھ عرصے قبل آزاد کرایا تھا۔

تلول الصفا سے دہشت گردوں کا صفایا کئے جانے کے دوران ابو ہاجر الشیشانی نامی داعشی دہشت گرد گروہ کا ایک سرغنہ بھی ہلاک ہو گیا۔

شامی فوج کے ایک ذریعے کے حوالے سے شام کی خبر رساں ایجنسی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج کی مختلف یونٹوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ اس علاقے سے بارودی سرنگوں کو صاف کیا جا رہا ہے جو داعشی دہشت گردوں نے بچھائی ہیں۔

یہ ایسے میں ہے کہ السویدا کے مشرقی صحرا کو مکمل طور پر دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کی کوشش بدستور جاری ہے۔

شامی فوج نے اسی طرح صوبے دیرالزور کے جنوب مشرقی علاقے البوکمال کے اطراف میں تازہ دم فوجی روانہ کر دیئے ہیں۔

شامی ذرئع ابلاغ نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے داعش دہشت گردوں کو روکنے کے لئے البوکمال کے اطراف میں واقع دریائے فرات کے پورے ساحل پر اپنے ٹھکانے مضبو کر لئے ہیں۔

شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے مشرقی شام میں داعشی دہشت گردوں کے آخری ٹھکانے کی حیثیت سے شہر البوکمال کو دو ہزار سترہ میں دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا تھا۔

شام کا یہ سرحدی شہر، عراق کے القائم شہر کے قرب واقع ہے جہاں داعشی دہشت گردوں نے اپنا ایک بڑا ٹھکانہ بنا لیا تھا۔

دوسری جانب شامی فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقے ببیلا کے کھیتوں سے امریکی ساخت کے کافی ہتھیار برآمد کئے ہیں۔

یہ ہتھیار اس علاقے سے دہشت گردوں کے فرار کے بعد ملے ہیں جنھیں یہ دہشت گرد ہابڑ دابڑ میں چھوڑ کر چلے گئے۔ یہ ہتھیار امریکی ساخت کے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbwwbf8rhbzsp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ