تاریخ شائع کریں2018 18 November گھنٹہ 14:42
خبر کا کوڈ : 378452

امریکہ عالمی سطح پر گوشہ نشینی کا شکار ہو گیا ہے

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی نے
نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے اسپین کے اخبار اے بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد عالمی سطح پر گوشہ نشینی کا شکار ہو گیا ہے۔
امریکہ عالمی سطح پر گوشہ نشینی کا شکار ہو گیا ہے
نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے اسپین کے اخبار اے بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد عالمی سطح پر گوشہ نشینی کا شکار ہو گیا ہے۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکی صدر ٹرمپ  شکست خوردہ تجربے کے در پے ہیں کہا کہ ہو سکتا ہے کہ امریکی پابندیوں کی زیادہ قیمت ادا کرنی پڑے تاہم اس قسم کی پابندیاں ایران کی پانلیسی کو بدل نہیں سکتیں۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ اس سے قبل والی امریکی حکومت نے بھی ایران پر سخت ترین پابندیاں عائد کی تھیں لیکن آخر کار وہ  مذاکرات کرنے پرمجبور ہوئی۔

 نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور  نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے اس من گھڑت دعوے پر کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں پر امن مقاصد کیلئے نہیں ہیں کہا کہ اسرائیل کو جھوٹ بولنے پر تسلط حاصل ہے۔

در ایں اثنا سید عباس عراقچی نے اسپین کے دورے کے موقع پر ارنا نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایران اور معاشی معاملات کو دیکھنے والے قومی اداروں کے پاس امریکی پابندیوں سے نمٹنے کے لئے مختلف راستے ہیں.جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر یورپی یونین ممکنہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطالبات کو تسلیم کرے تو ایران کا جوابی ردعمل کیا ہوگا، تو عراقچی نے کہا کہ ایران، یورپ سے مایوس ہونے کے مرحلے تک نہیں پہنچا تاہم ایران نے تمام صورتحال سے نمٹنے کے لئے  منصوبہ تیار کیا ہوا ہے اور ہمارے پاس ہر صورتحال  سے نمٹنے کی حکمت عملی موجود ہے.
https://taghribnews.com/vdciwvaprt1ay52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ