تاریخ شائع کریں2018 17 November گھنٹہ 19:15
خبر کا کوڈ : 378206

صیہونی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے 40 فلسطینی زخمی

وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کرکے40 فلسطینیوں کو زخمی کردیا
غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ فائرنگ کرکے40 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔
صیہونی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے 40 فلسطینی زخمی
صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کرکے40 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ فائرنگ کرکے40 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے جاری فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 247 سے زائد فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

 فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے گرینڈ واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔

اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اور سات سال سے جاری غزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے-

اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfxcdmvw6de0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ