تاریخ شائع کریں2018 17 November گھنٹہ 19:06
خبر کا کوڈ : 378205

بحرین میں شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے

شیخ علی سلمان اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرہ کیا
دارالحکومت منامہ کے علاقے الدراز میں ہونے والے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں سرکردہ مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم اور آمریت مخالف جماعت الوفاق کے اسیر رہنما شیخ علی سلمان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں
بحرین میں شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے
بحرین کے عوام نے ایک بار پھر آمریت مخالف رہنما شیخ علی سلمان اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے

 دارالحکومت منامہ کے علاقے الدراز میں ہونے والے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں سرکردہ مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم اور آمریت مخالف جماعت الوفاق کے اسیر رہنما شیخ علی سلمان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔مظاہرین ملک پر مسلط خاندانی آمریت اور خاص طور سے آل خلیفہ خاندان کے خلاف نعرے لگار رہے تھے۔خبروں کے مطابق بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے مسلسل ایک سو تیئیسویں ہفتے بھی الدراز میں واقع آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ جاری رکھا اور مسجد امام جعفرصادق علیہ السلام میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی۔بحرین کے عوام فروری دوہزار گیارہ سے ملک پر مسلط خاندانی آمریت کے خلاف پرامن مظاہرے کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdce7v8xnjh8fwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ