تاریخ شائع کریں2018 17 November گھنٹہ 18:54
خبر کا کوڈ : 378202

امریکہ کو تجارتی جنگ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا

چین کے صدر نے اپنے ملک کے خلاف تجارتی جنگ کی بابت امریکہ کو خبردار کیا
ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ امریکہ کو تجارتی جنگ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا
امریکہ کو تجارتی جنگ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا
چین کے صدر نے اپنے ملک کے خلاف تجارتی جنگ کی بابت امریکہ کو خبردار کیا ہے۔

پاپوا نیوگنی میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ امریکہ کو تجارتی جنگ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔چین کے صدر نے دنیا میں آزادانہ تجارت کی تقویت کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے چین کے خلاف جو تجارتی جنگ شروع کی ہے اس میں کسی کی جیت نہیں ہوگی۔دوسری جانب امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے چینی صدر کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک چین اپنا راستہ تبدیل نہیں کرتا اس کے خلاف تجارتی جنگ جاری رہے گی۔امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں براس آٹھ مارچ کو چین سے اسٹیل اور ایلمونیم کی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کردی تھی۔امریکہ اور چین اب تک ایک دوسرے کے خلاف تین سو ارب ڈالر مالیت کی اشیا پر ڈیوٹی ‏عائد کرچکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbgwbf5rhbz5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ