تاریخ شائع کریں2018 17 November گھنٹہ 13:36
خبر کا کوڈ : 378095

وائٹ ہاوس سے نکالے جانے والے صحافی کا داخلہ بحال

سی این این کے صحافی جم اکوسٹا کا پریس کارڈ بحال کرنے کا حکم دے دیا
عدالت نے فیصلہ دیا کہ وائٹ ہاؤس نے صحافی کا پریس کارڈ معطل کرنے کے لیے ضروری قانونی طریقہ کار پر عمل نہیں کیا۔ یہ فیصلہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقرر کیے گئے جج ٹموتھے کیلی نے سنایا۔
وائٹ ہاوس سے نکالے جانے والے صحافی کا داخلہ بحال
امریکا کی وفاقی عدالت نے وائٹ ہاؤس کو سی این این کے صحافی جم اکوسٹا کا پریس کارڈ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق عدالت نے فیصلہ دیا کہ وائٹ ہاؤس نے صحافی کا پریس کارڈ معطل کرنے کے لیے ضروری قانونی طریقہ کار پر عمل نہیں کیا۔ یہ فیصلہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقرر کیے گئے جج ٹموتھے کیلی نے سنایا۔

گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران سی این این کے صحافی اور ڈونلڈ ٹرمپ میں بحث ہوئی تھی، صدر ٹرمپ نے صحافی کو ملک دشمن اور بدتمیز قرار دیتے ہوئے صحافی سے مائیک چھین لیا اوران پر وائٹ ہاؤس کے دروازے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے اکوسٹا کا پریس کارڈ معطل کیے جانے کے خلاف سی این این نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا جس پر ابتدائی دلائل سننے کے بعد عدالت نے صحافی کا پریس کارڈ بحال کرنے کا حکم دیا۔

واشنگٹن ڈی سی میں عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جم اکوسٹا نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام ساتھیوں، صحافتی اداروں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا اور ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔
https://taghribnews.com/vdcb9wbfsrhbzgp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ