تاریخ شائع کریں2018 16 November گھنٹہ 16:03
خبر کا کوڈ : 377843

پاکستانی وزرات خارجہ کا 5 ایرانی محافظوں کی رہائی کا اعلان

پاکستانی وزرات خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا ہے
پاکستانی وزرات خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے 5 مغوی ایرانی سرحدی محافظوں کوآزاد کراکے ایران کے حوالے کردیا ہے۔
پاکستانی وزرات خارجہ کا 5 ایرانی محافظوں کی رہائی کا اعلان
پاکستانی وزرات خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے 5 مغوی ایرانی سرحدی محافظوں کوآزاد کراکے ایران کے حوالے کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزرات خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے 5 مغوی ایرانی سرحدی محافظوں کوآزاد کراکے ایران کے حوالے کردیا ہے۔ محمد فیصل نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی فوج اور انٹیلیجنس اداروں کے باہمی تعاون سے ایران 5 مغوی سرحدی محافظوں کو آزاد کرالیا گیا ہے اور انھیں ایرانی حکام کی تحویل میں بھی دیدیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کی زیرو پوئنٹ سے دہشت گرد تنظیم نے 11 ایرانی سرحدی محافظوں کو اغوا کرکے پاکستان منتقل کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ایرانی حکام نے پاکستان پر واضح کیا کہ اگر وہ اپنی سرزمین سے دہشت گردی کا خآتمہ نہیں کرسکتا تو ایران اس سلسلے میں مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ پاکستانی حکام نے ایرانی حکام کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ایرانی سرحدی محافظوں کی بازیابی اور آزادی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcbazbffrhbzwp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ