تاریخ شائع کریں2018 16 November گھنٹہ 15:48
خبر کا کوڈ : 377839

طالبان نے تازہ حملے میں 30 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا

افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں طالبان کے حملے میں 30 پولیس اہلکار ہلاک
کابل میں ایک رکن پارلیمنٹ سمیع اللہ نے بتایا کہ حملے میں مارے گئے 30 پولیس اہلکاروں میں ضلعی کمانڈو عبدالجبار بھی شامل ہیں جبکہ حملہ آور بڑی تعداد میں اپنے ساتھ اسلحے و بارود لے کر فرار ہوگئے۔
طالبان نے تازہ حملے میں 30 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا
افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں طالبان کے حملے میں 30 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

کابل میں ایک رکن پارلیمنٹ سمیع اللہ نے بتایا کہ حملے میں مارے گئے 30 پولیس اہلکاروں میں ضلعی کمانڈو عبدالجبار بھی شامل ہیں جبکہ حملہ آور بڑی تعداد میں  اپنے ساتھ اسلحے و بارود لے کر فرار ہوگئے۔

صوبائی کونسل کے رکن داداللہ کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے ضلع خاکی سفید میں قائم پولیس کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو 4 گھنٹے تک جاری رہا۔

انہوں نے بتایا کہ حملے کے جواب میں فضائی بمباری کرتے ہوئے متعدد طالبان عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا اور حملہ آوروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی افغانستان کے صوبوں میدان وردک اور تخار میں طالبان کے حملوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 12 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcgwu9wyak9u74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ