تاریخ شائع کریں2018 16 November گھنٹہ 15:39
خبر کا کوڈ : 377835

ٹرمپ نے عالمی سطح پر امریکا کو نفرت زدہ بنادیا ہے

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کا شانی نے
عالمی سطح پر جتنی زیادہ امریکا سے نفرت اس وقت پائی جارہی ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی کہا کہ امریکی حکومت وسیع تر بدعنوانیوں، خونریز جنگوں اور صیہونی حکومت و سعودی عرب کی حمایت کرکے اس وقت دنیا کی سب سے زیادہ نفرت زدہ حکومت بن گئی ہے۔
ٹرمپ نے عالمی سطح پر امریکا کو نفرت زدہ بنادیا ہے
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے عالمی سطح پر امریکا کا چہرہ اور زیادہ نفرت زدہ بنادیا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کا شانی نے اس ہفتے نماز کے خطبوں میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ عالمی سطح پر جتنی زیادہ امریکا سے نفرت اس وقت پائی جارہی ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی کہا کہ امریکی حکومت وسیع تر بدعنوانیوں، خونریز جنگوں اور صیہونی حکومت و سعودی عرب کی حمایت کرکے اس وقت دنیا کی سب سے زیادہ نفرت زدہ حکومت بن گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے ممالک اب امریکا سے خود کو دور کررہے ہیں اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکا کے تئیں عالمی سطح پر نفرتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکا کے مقابلے میں عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و عظمت میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے اور دنیا کے ممالک اسلامی جمہوری نظام کو امین و صادق سمجھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ دنیا سمجھ چکی ہے کہ امریکا کے جھوٹے پروپیگنڈے کے برخلاف ایران کے عزائم کبھی بھی جارحانہ نہیں رہے ہیں۔
تہران کے خطیب جمعہ نے یمن میں سعودی عرب اور فلسطین میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم و مظالم کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا میں سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم اور مظالم امریکا کی پشتپناہی سے انجام پا رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcc1mq1p2bqm48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ