تاریخ شائع کریں2018 16 November گھنٹہ 15:35
خبر کا کوڈ : 377830

کیلی فورنیا میں اکر افراد ٹرمپ انتظامیہ کی لاپرواہی سے ہلاک ہوئے

کیلی فورنیا کے جنگلی علاقوں میں آگ لگے سترہ روز پورے ہو گئے
شمالی کیلی فورنیا کے جنگلی علاقوں میں لگنے والی آگ اور اس سلسلے میں ٹرمپ حکومت کی لاپرواہی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر انسٹھ تک جا پہنچی ہے۔
کیلی فورنیا میں اکر افراد ٹرمپ انتظامیہ کی لاپرواہی سے ہلاک ہوئے
شمالی کیلی فورنیا کے جنگلی علاقوں میں لگنے والی آگ اور اس سلسلے میں ٹرمپ حکومت کی لاپرواہی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر انسٹھ تک جا پہنچی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیا کے جنگلی علاقوں میں آگ لگے سترہ روز پورے ہو گئے ہیں اور نتیجے میں اب تک ایک لاکھ سترہ ہزار سے زائد ہیکٹر زمین جل چکی ہے جس میں انسٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں تاہم، کم از کم دو سو تیس افراد لا پتہ بتائے جاتے ہیں۔

ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک صرف ایک تہائی آگ پر ہی قابو پایا جاسکا ہے جبکہ اٹھارہ اہم علاقوں میں کہ جہاں ہوا کے جھونکوں سے آگ کے شعلے بلند اور مزید بھڑکتے جا رہے ہیں، آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کیلی فورنیا کے حکام اور عوام نے آگ لگنے کے اس واقعے پر واشنگٹن حکومت کی جانب سے لاتعلقی کا مظاہرہ کئے جانے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے مرنے والوں کی لاشوں کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchxqnxv23nq6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ