تاریخ شائع کریں2018 16 November گھنٹہ 14:01
خبر کا کوڈ : 377803

سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کی جائی،یورپی پارلیمینٹ

سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ
یورپی ارکان پارلیمینٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں یورپی ممالک کی طرف سے یمن کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کو اسلحے اور لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی پر کڑی نکتہ چینی کی گئی ہے۔
سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کی جائی،یورپی پارلیمینٹ
یورپی پارلیمینٹ کے ارکان نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یورپی ارکان پارلیمینٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں یورپی ممالک کی طرف سے یمن کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کو اسلحے اور لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی پر کڑی نکتہ چینی کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے سعودی عرب کو اسلحے کی فراہمی اسلحے کی فروخت سے متعلق یورپی قوانین اور ضابطوں کے منافی ہے۔

بیان کے مطابق سعودی عرب کو یورپی ملکوں کی جانب سے اسلحے کی فروخت نے اسلحے کی تجارت سے متعلق یورپی نظام کو کمزور کر دیا ہے۔

یورپی پارلیمینٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کو بحری جہازوں کی فروخت یمن کا سمندری محاصرہ مذید سخت ہونے کا باعث بنی ہے جبکہ جنگی جہازوں اور بموں کی فروخت نے یمنی عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchvqnxx23nq6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ