تاریخ شائع کریں2018 15 November گھنٹہ 21:38
خبر کا کوڈ : 377703

محمد بن سلمان کا عمران خان کو 1 کروڑ 65 لاکھ روپے کا تحفہ

ولی عہد محمد بن سلمان نے ایک کروڑ 65 لاکھ روپے کی گھڑی تحفہ میں دی۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایک کروڑ 65 لاکھ روپے کی گھڑی تحفہ میں دی۔
محمد بن سلمان کا عمران خان کو 1 کروڑ 65 لاکھ روپے کا تحفہ
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایک کروڑ 65 لاکھ روپے کی گھڑی تحفہ میں دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو سعودی عرب کے دورے کے دوران  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایک کروڑ 65 لاکھ روپے کی گھڑی تحفہ میں دی۔ اطلاعات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو ایک کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کی ''شوپارڈ'' کمپنی کی گھڑی تحفے میں دی تھی۔ سعودی عرب نے پاکستان کو 6 ارب ڈآلر دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ لیکن ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزير اعظم پر اتنی بڑی بخشش مفت نہیں بلکہ اس کے بدلے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی راہيں ہموار کرنا ہے اور پاکستان کی وفاقی اسمبلی میں اسرائیل کے حق میں آوازیں بلند ہونا بھی شروع ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے تحفہ کے پیچھے سیاسی اغراض و مقاصد کار فرما ہیں۔ پاکستانی وزير اعظم نے بھی اپنی ساکھ کو محفوظ رکھنے کے لئے اسے سرکاری خزانے میں جمع کرا دیا ہے لیکن تاریخ سے ثابت ہے کہ جن سیاستدانوں نے سعودی عرب سے بڑی مقدار میں تحفے تحائف وصول کئے وہ عاقبت بخری نہیں ہوئے جن میں پاکستان اور ملائشیا کے سابق وزراء اعظم بھی شامل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgzu9wwak9uu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ