تاریخ شائع کریں2018 15 November گھنٹہ 21:18
خبر کا کوڈ : 377695

چین پاکستان کو درپیش معاشی مسائل میں تنہا نہیں چھوڑے گا

چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گا
پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گا اور معاشی مسائل میں اس کی مدد کرےگا۔
چین پاکستان کو درپیش معاشی مسائل میں تنہا نہیں چھوڑے گا
چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گا اور معاشی مسائل میں اس کی مدد کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گا اور معاشی مسائل میں اس کی مدد کرےگا۔

 بیجنگ میں ایک تقریب کے دوران  چینی تھنک ٹینک چاﺅلی چیان اور چینی وزارت خارجہ کے حکام  نے پاکستانی کی معاشی شعبہ میں مدد کا اعلان کیا۔

اطلاعات  کے مطابق دوران بریفنگ پاک چین معاشی راہداری کا منصوبہ اور اس کے مختلف پہلوﺅں کا اس بریفنگ میں احاطہ کیا گیا۔ اور پاکستان کو درپیش موجودہ معاشی مسائل اور ان کے طویل المیعاد حل کے بارے میں چین نے اہم تجاویز بھی پیش کیں۔ چائنہ انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل سٹڈیز کے نائب صدر رونگ یِنگ، چینی وزارت خارجہ کے شعبہ ایشیا کے قونصلر ڑانگ زی شنگ، چین کے نائب سفیر ژالولی جیانگ بھی بریفنگ میں شریک تھے۔چین کے نائب سفیر نے کہا کہ پاکستان کیلئے ان کے ملک کی مالی مدد سعودی عرب سے زیادہ ہے تاہم اس پیکج کی تفصیلات کو ہم سامنے نہیں لانا چاہتے کیونکہ ہماری ترجیح پاکستان کو درپیش مشکلات سے نکالنا ہے۔ سی پیک بھی مشترکہ ترقی کا منصوبہ ہے، ہم کسی کو بھی اس منصوبہ میں خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہیں لیکن شرکت کے متمنی ملکوں کو شراکت دار بننے کے لئے منصوبہ میں بھرپور حصہ بھی ڈالنا ہوگا۔ سی پیک کا مستقبل ہمارے دونوں ممالک کے ہاتھوں میں ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgyu9wnak9u34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ