تاریخ شائع کریں2018 15 November گھنٹہ 21:13
خبر کا کوڈ : 377694

اسلام آباد میں افغان سفیر کی طلبی ایس پی کے قتل پر احتجاج

اعلی پولیس افسر کے اغوا اور قتل کے معاملے پر شدید احتجاج کیا ہے۔
اسلام آباد میں دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان محمد فیصل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایس پی طاہر خان داوڑ کی لاش دیر سے حوالے کرنے پر احتجاج کیا ہے۔
اسلام آباد میں افغان سفیر کی طلبی ایس پی کے قتل پر احتجاج
پاکستان نے افغانستان کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے صوبے خیبر پختونخوا کے اعلی پولیس افسر کے اغوا اور قتل کے معاملے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

اسلام آباد میں دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان محمد فیصل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایس پی طاہر خان داوڑ کی لاش دیر سے حوالے کرنے پر احتجاج کیا ہے۔
 پاکستان نے گزشتہ روز بھی افغانستان کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے اس معاملے پر شدید احتجاج کیا تھا۔
اطلاعات ہیں کہ افغانستان نے طورخم سرحد پر مقتول اعلی پولیس افسر طاہر خان داوڑ کی لاش پاکستانی حکام کے حوالے کر دی۔
اس سے قبل ریڈیو پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ افغان حکام نے پاکستانی حکام کو ایس پی کی لاش دینے سے انکار کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایس پی طاہر خان داوڑ کو  چھبیس اکتوبر کو دارالحکومت اسلام آباد سے اغوا کیا گیا تھا۔ ان کی لاش گزشتہ دنوں افغانستان کے صوبے ننگرہار سے برآمد ہوئی تھی۔
تاحال کسی گروہ نے واضح طور پر اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مقامی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ پاکستانی پولیس افسر کے قتل میں داعش کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcf1edmjw6deva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ