تاریخ شائع کریں2018 15 November گھنٹہ 20:40
خبر کا کوڈ : 377686

سعودی عرب انسانی حقوق سے متعلق معاہدوں پر دستخط کرے

انسانی حقوق کی تنظیم نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا
انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بنا پر سعودی عرب پر کی جانے والی تنقید کو ریاض کو سمجھنا چاہئے اور عالمی برادری کو چاہئے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکنے کے لئے ریاض پر دباؤ ڈالے۔
سعودی عرب انسانی حقوق سے متعلق معاہدوں پر دستخط کرے
انسانی حقوق کی تنظیم نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق سے متعلق معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کرے۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے انسانی حقوق کے طرفداروں کو گرفتار کر کے جیل میں بند کر رکھا ہے اور اسے چاہئے کہ انسانی حقوق کے ان حامیوں کو فوری طور پر رہا کرے۔

اس رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بنا پر سعودی عرب پر کی جانے والی تنقید کو ریاض کو سمجھنا چاہئے اور عالمی برادری کو چاہئے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکنے کے لئے ریاض پر دباؤ ڈالے۔

اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے اپنے فوجی اتحاد کے ساتھ  یمن میں انسانی حقوق کو پامال کیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔
https://taghribnews.com/vdcg7u9w3ak9u34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ