تاریخ شائع کریں2018 15 November گھنٹہ 15:21
خبر کا کوڈ : 377620

ظالمانہ پابندیوں سے ایران کے تیل کی فروخت متاثر نہیں ہوئی

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے
امریکی سمجھ رہے تھے کہ وہ ایران کے تیل کی برآمدات کا سلسلہ منقطع کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے مگر حالیہ دنوں میں وہ خود ہی سمجھ گئے کہ ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔
ظالمانہ پابندیوں سے ایران کے تیل کی فروخت متاثر نہیں ہوئی
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ کی نادرست اور ظالمانہ پابندیوں سے ایران کے تیل کی فروخت متاثر نہیں ہوئی ہے۔

صدر مملکت نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ امریکی سمجھ رہے تھے کہ وہ ایران کے تیل کی برآمدات کا سلسلہ منقطع کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے مگر حالیہ دنوں میں وہ خود ہی سمجھ گئے کہ ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ کے اندرونی مسائل اور تیل کی قیمتوں کی بنا پر ایران کے تیل کی برآمدات کو منطقع کیا جانا ناممکن ہے اور ایران کے پاس تیل فروخت کرنے کے کافی ایسے طریقے موجود ہیں کہ پابندیوں سے جن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ تمام تر دباؤ کے باوجود ایران، دنیا کے ساتھ اپنے مالی رابطوں کا تحفظ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcewf8x7jh8fpi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ