تاریخ شائع کریں2018 15 November گھنٹہ 14:38
خبر کا کوڈ : 377591

امریکا کو قومی سلامتی اور فوجی بحران کا سامنا

روس اور چین سے جنگ ہوئی تو شکست ہوسکتی ہے۔
امریکی کانگریس کے پینل نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کو قومی سلامتی اور فوجی بحران کا سامنا ہے، روس اور چین سے جنگ ہوئی تو شکست ہوسکتی ہے۔
امریکا کو قومی سلامتی اور فوجی بحران کا سامنا
امریکا کو قومی سلامتی اور فوجی بحران کا سامنا ہے۔

امریکی کانگریس کے پینل نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کو قومی سلامتی اور فوجی بحران کا سامنا ہے، روس اور چین سے جنگ ہوئی تو شکست ہوسکتی ہے۔

امریکی صدر کی دفاعی حکمت عملی پر غور کرنے والی نیشنل ڈیفنس اسٹریٹجی کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اور روس امریکی دفاعی قوت کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں جبکہ امریکی فوج کی عالمی بالادستی خطرناک حد تک زوال کا شکار ہے، اس کی وجوہات دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے فیصلے اور 2011 کے بجٹ کنٹرول اقدامات ہیں۔

امریکی فوج ایشیا اور یورپ میں اثر و رسوخ کھو رہی ہے، فوجی طاقت کا توازن بگڑنے کی صورت میں تصادم کے خطرات بڑھ گئے ہیں، ان حالات میں کسی بڑی لڑائی کی صورت میں امریکی فوج کو بڑا جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کو افغانستان سمیت کئی ممالک میں شکست کا سامنا ہے اور امریکی فوجیوں میں خودکشی کرنے کا رجحان بھی ماضی کی نسبت زیادہ ہو گیا ہے۔ اس کی وجہ غیر ممالک میں امریکی فوجیوں کی کئی برسوں سے غیر قانونی تعیناتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb9zbf8rhbzsp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ