تاریخ شائع کریں2018 15 November گھنٹہ 14:32
خبر کا کوڈ : 377590

برطانوی وزیراعظم نے بریگزٹ ڈیل کا اعلان کردیا

بریگزٹ ڈیل کا مسودہ آئندہ ماہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا
برطانیہ اور یورپی یونین کا قریبی رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا اور تمام شہریوں کے حقوق کی حفاظت کی جائے گی۔
برطانوی وزیراعظم نے بریگزٹ ڈیل کا اعلان کردیا
برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بریگزٹ ڈیل کا مسودہ آئندہ ماہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جبکہ بریگزٹ ڈیل کی پارلیمنٹ سے منظوری میں مشکل ہوسکتی ہے۔

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کابینہ کے 5 گھنٹے طویل اجلاس کے بعد بریگزٹ ڈیل کا اعلان کردیا جس میں برطانوی کابینہ کے 9 سے زائد ارکان نے بریگزٹ ڈیل کے مسودے کی مخالف کردی جن میں سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری خارجہ بھی شامل تھے جبکہ باقی ارکان نے یورپی یونین سے نکلنے کے معاہدے کی منظوری دیدی۔

علاوہ ازیں رکن یورپی پارلیمنٹ ورہوفسٹاڈ نے کہا کہ برطانیہ اور یورپی یونین کا قریبی رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا اور تمام شہریوں کے حقوق کی حفاظت کی جائے گی۔

ادھر برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 585 صفحات پر مبنی مجوزہ معاہدہ شائع کردیا گیا ہے جس میں برطانیہ اور یورپی یونین کے مستقبل میں روابط کے حوالے سے تفصیلات موجود ہیں۔

واضح رہے کہ 2 سال قبل برطانیہ میں ہونے والے ریفرنڈم میں 52 فیصد برطانوی عوام نے یورپی یونین سے الگ ہونے کے حق میں جبکہ 48 فیصد نے مخالفت میں ووٹ دیئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcao0new49n0m1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ