تاریخ شائع کریں2018 14 November گھنٹہ 21:15
خبر کا کوڈ : 377480

وحدت کانفرنس میں مہمانوں کا والیہانہ استقبال قابل ستایش ہے

تقریب خبر رساں ایجیسی کے مطابق "آیت اللہ اراکی" نے کہا
امریکہ کی خؤاہش ہے کہ سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک کی تحقیر کی جاسکے، لیکن ایران میں عالم اسلام کی قابل ذکر شخصیات کی شرکت نے عالم اسلام کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا ہے۔
وحدت کانفرنس میں مہمانوں کا والیہانہ استقبال قابل ستایش ہے
وحدت کانفرنس میں مہمانوں کا والیہانہ استقبال قابل ستایش ہے

تقریب خبر رساں ایجیسی کے مطابق "آیت اللہ اراکی" نے مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا،اس سال وحدت کانفرنس خاص شرائط کے ساتھ منعقد کی جارہی ہے اور اس سال کانفرنس دشمن کی خلاف ایک غیر مسلحانہ جنگ ہے۔
انہوں نے کہا اس سال جس طرح مہمانوں کا والیہانہ استقبال کیا گیا ہے انتہائی خوش آیند اور قابل ستائش امر ہے، تصور نہیں کیا جاسکتا تھا کہ بین الاقوامی دباؤ کے ماحول میں مہمانوں کی اتنی بڑی تعداد آمادگی ظاہر کریں گے اور اب تک تقریبا 400 نئے مہمانوں نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے جن میں وزراء اور دینی شخصیات شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی خؤاہش ہے کہ سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک کی تحقیر کی جاسکے، لیکن ایران میں عالم اسلام کی قابل ذکر شخصیات کی شرکت نے عالم اسلام کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا ہے۔
ایران کے علاوہ کوئی بھی اسلامی ملک نہیں ہے جو مسلمانوں کے درمیان وحدت کے لیے اس قدر زحمت کررہا ہو، اس وقت ایران اقتصادی پابندیوں سے مقابلے کے علاوہ دشمن سے غیر عسکری محاز پر بھی نبرد آزما ہے۔
 اس سال بہت سے سنی علماء تکریت اور شام سے تشریف لارہے ہیں ،وحدت کانفرنس اس وقت عالم اسلام کے لیے ایک مضبوط مقاومتی تحریک میں تبدیل ہوچکی ہے اور فلسطین سے بھی مہمان علماء بھی تشریف لا رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcivyaput1ay52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ