تاریخ شائع کریں2018 14 November گھنٹہ 19:52
خبر کا کوڈ : 377462

یورپ ممالک ایٹمی معاہدے کی ناکامی پر نتائج کے لیے تیار رہے

ایٹمی معاہدے کے تحفظ میں ناکامی کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے
جامع ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد میں لیت و لعل سے، یورپ پر ایران کے اعتماد کو دھچکا لگے گا۔ انھوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ یورپ جلد از جلد جامع ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے لئے عمل اقدامات انجام دے ۔
یورپ ممالک ایٹمی معاہدے کی ناکامی پر نتائج کے لیے تیار رہے
ایران کی خارجہ روابط کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ نے یورپ کو جامع ایٹمی معاہدے کے تحفظ میں ناکامی کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے ۔

ایران کی خارجہ روابط کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی نے جو یورپ کے دورے پر ہیں، خبردار کیا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد میں لیت و لعل سے، یورپ پر ایران کے اعتماد کو دھچکا لگے گا۔ انھوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ یورپ جلد از جلد جامع ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے لئے عمل اقدامات انجام دے ۔
ایران کی خارجہ روابط کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ نے کہا کہ یورپ نے ہمیشہ جامع ایٹمی معاہدے کی تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ہے لیکن اس سلسلے میں اب تک کوئی عملی ثبوت نہیں پیش کیا ہے ۔
کمال خرازی نے کہا کہ یہ یورپ کے لئے ایک امتحان ہے کہ وہ امریکا کے دباؤ کے مقابلے میں اپنی عزت و وقار اور خود مختاری کا کس طرح دفاع کرتا ہے ۔
ایران کی خارجہ روابط کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ نےامریکا کی جانب سے ایرانی عوام پر لگائی جانے والی پابندیوں کے اہداف کا ڈکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام ، ایران کا نظام تبدیل کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔
https://taghribnews.com/vdciqyaprt1ay52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ