تاریخ شائع کریں2018 14 November گھنٹہ 19:47
خبر کا کوڈ : 377460

امریکہ صیہونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنے پر مامور ہے

اسلامی بیداری عالمی فورم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا
تہران میں استقامت کے حامی مصنفین اور ناشرین کی یونین کے ہم فکری سے متعلق اجلاس میں کہا ہے کہ علاقے میں امریکہ کی پالیسی، اسلامی استقامت کی بڑھتی ہوئی طاقت کو روکنے اور صیہونی حکومت کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کرنے پر استوار ہے۔
امریکہ صیہونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنے پر مامور ہے
اسلامی بیداری عالمی فورم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ علاقے میں دشمنوں کی شرمناک سازشوں کے انکشاف اور ان کو بے نقاب کرنے میں مصنفین اور ناشرین کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

انھوں نے تہران میں استقامت کے حامی مصنفین اور ناشرین کی یونین کے ہم فکری سے متعلق اجلاس میں کہا ہے کہ علاقے میں امریکہ کی پالیسی، اسلامی استقامت کی بڑھتی ہوئی طاقت کو روکنے اور صیہونی حکومت کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کرنے پر استوار ہے۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ استقامت کا محاذ، استکبار کی مخالفت، توسیع پسندی کا مقابلہ اور منھ زوری کا مقابلہ امریکہ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جبکہ وہ بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کی ہر طرح کی حمایت کرتا ہے۔

اسلامی بیداری عالمی فورم کے سیکریٹری جنرل نے مفکرین اور صاحت قلم شخصیات کے بااثر کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ناشرین اور قلمکار علاقے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں اور مقاصد کو بے نقاب اور ان پر پانی پھیرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ استقامت کا محاذ اس وقت ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ کارآمد و طاقتور ہو چکا ہے اور لوگوں کو اس قسم کی کامیابیوں اور ثمرات سے آگاہ کئے جانے کی جانے ضرورت ہے
https://taghribnews.com/vdcg3u9wzak9ut4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ