تاریخ شائع کریں2018 14 November گھنٹہ 19:40
خبر کا کوڈ : 377458

الجبلیہ میں سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری

سعودی اتحاد اور کرائے کے درجنوں فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مغربی ساحلی علاقوں اور جیزان میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران سعودی اتحاد اور کرائے کے درجنوں فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
الجبلیہ میں سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مغربی ساحلی علاقوں اور جیزان میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران سعودی اتحاد اور کرائے کے درجنوں فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مغربی ساحلی علاقے الجبلیہ میں سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے سرحدی صوبے جیزان میں بھی فوجی اہداف پر حملے کیے جس کے نتیجے میں درجنوں سعودی اور کرائے کے فوجی ہلاک ہو گئے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اسرائیلی وزیر جنگ کے استعفے کو فلسطینی عوام کی بیداری اور واپسی مارچ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
 قابل ذکر ہے کہ غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کی ناکامی کے جھٹکے اسرائیل میں محسوس ہونا شروع ہو گئے ہیں اور صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdk50sjyt05o6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ