تاریخ شائع کریں2018 14 November گھنٹہ 19:19
خبر کا کوڈ : 377444

لیبیا پر نیٹو کا حملہ سنگین غلطی اور انسانی جرم ہے

نیٹو نے لیبیا پر حملے کے معاملے میں سلامتی کونسل کے ارکان کو دھوکہ دیا
اٹلی کے شہر پالیرمو میں لیبیا کے بارے میں منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم دیمتری میدویدیف نے لیبیا پر حملے کو سنگین غلطی قرار دیا۔
لیبیا پر نیٹو کا حملہ سنگین غلطی اور انسانی جرم ہے
روس کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ نیٹو نے لیبیا پر حملے کے معاملے میں سلامتی کونسل کے ارکان کو دھوکہ دیا تھا۔

اٹلی کے شہر پالیرمو میں لیبیا کے بارے میں منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم دیمتری میدویدیف نے لیبیا پر حملے کو سنگین غلطی قرار دیا۔
 روسی وزیراعظم نے کہا کہ لیبیا پر نیٹو کا حملہ سنگین غلطی ہی نہیں بلکہ دنیا کی اخلاقی اور سیاسی قیادت کا دعوی کرنے والوں کی جانب سے بولا جانے والے گھناؤنا جھوٹ بھی تھا۔
 انہوں نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا کے خلاف جو پابندیاں عائد کی تھیں ان کا مقصد تشدد کو روکنا اور حالات کو سازگار بنانا تھا لیکن ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔
 میدویدیف نے کہا کہ روس شروع ہی سے اس بات پر زور دیتا آیا ہے کہ لیبیا کے معاملے کو اس ملک کے سیاسی دھڑوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
روسی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ نیٹو کے رکن ملکوں نے مذاکرات میں مشارکت کے بجائے سلامتی کونسل کی قراردادوں کو پامال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ایک خود مختار رکن ملک پر فوجی حملہ کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdci5yap5t1ay52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ