تاریخ شائع کریں2018 14 November گھنٹہ 18:55
خبر کا کوڈ : 377433

یورپی یونین کا ایٹمی معاہدے پر کاربند رہے گا

یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے کہا
برسلز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ تجارتی معاملات کی بنا پر نہیں بلکہ سیکورٹی معاملات کی وجہ سے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنا ضروری ہے۔
یورپی یونین کا ایٹمی معاہدے پر کاربند رہے گا
یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ ہونے والے جامع ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

برسلز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ تجارتی معاملات کی بنا پر نہیں بلکہ سیکورٹی معاملات کی وجہ سے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کی اساس پر دیگر مسائل اور معاملات میں ایران کے ساتھ پیشرفت کی جا سکتی ہے۔
یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنا یورپی یونین کی پالیسی ہے۔
یاد رہے کہ آٹھ مئی کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدکی پر دنیا بھر میں تنقید کی جاتی رہی ہے جبکہ برطانیہ، فرانس، روس، چین، جرمنی اور یورپی یونین نے ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgwu9wwak9ut4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ