تاریخ شائع کریں2018 14 November گھنٹہ 13:14
خبر کا کوڈ : 377232

سی این این نے ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کی انتظامیہ پر مقدمہ کردیا

امریکی چینل سی این این نے صدر ٹرمپ اور اُن کی انتظامیہ پر مقدمہ دائر کر دیا
امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنے صحافی جم اکاوسٹا کا وائٹ ہاؤس کا اجازت نامہ معطل کرنے، مائیک چھیننے اور بر بھلا کہنے پر صدر ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کی انتظامیہ پر مقدمہ کردیا۔
سی این این نے ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کی انتظامیہ پر مقدمہ کردیا
امریکی چینل سی این این نے صدر ٹرمپ اور اُن کی انتظامیہ پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنے صحافی جم اکاوسٹا کا وائٹ ہاؤس کا اجازت نامہ معطل کرنے، مائیک چھیننے اور بر بھلا کہنے پر صدر ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کی انتظامیہ پر مقدمہ کردیا۔

مڈٹرم انتخابات کے نتائج پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این صحافی جم اکاوسٹا کی جانب سے امیگریشن پالیسیوں اور امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت سے متعلق سوال پر برہم ہوئے تھے، کڑے سوالات پر صحافی کو کھری کھری سنا کر مائیک چھین لینے کا حکم دیا اور جم اکاوسٹا کا وائٹ ہاؤس کا اجازت نامہ بھی معطل کروا دیا۔

اپنے صحافی کے خلاف اقدامات پر سی این این نے ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ کردیا ہے، سی این این کا موقف ہے صحافی کی دستاویزات معطل کرنا آزادی صحافت کے قانون کی خلاف ورزی ہے، عدالت جم اکاوسٹا کا وائٹ ہاؤس کا اجازت نامہ بحال کرائے۔
https://taghribnews.com/vdcds50sxyt05x6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ