تاریخ شائع کریں2018 13 November گھنٹہ 19:52
خبر کا کوڈ : 377058

سعودی عرب کی جانب سے ایرانی با اثر شخصیات کے قتل کا منصوبہ

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایرانی شخصیات اور حکام کے قتل کے لئے سعودی منصوبوں کے بارے میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران اس قسم کے منصوبوں سے باخبر رہا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے ایرانی با اثر شخصیات کے قتل کا منصوبہ
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایرانی شخصیات کے قتل پر مبنی سعودی منصوبوں سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ صحیح ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایرانی شخصیات اور حکام کے قتل کے لئے سعودی منصوبوں کے بارے میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران اس قسم کے منصوبوں سے باخبر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ جنگ کو ایرانی سرحدوں میں پہنچایا جائے گا جس کے بعد ایران کو خاص طور سے مشرقی سرحد میں مسلح اور دہشت گردانہ گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا اور داعش دہشت گرد گروہ نے دہشت گردانہ اقدامات منجملہ ایران کی پارلیمنٹ کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ سعودی حکام علاقے پر اپنا تسلط جمانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایرانی شخصیات کے قتل سے متعلق سعودی منصوبوں کی خبریں، سعودی حکام کے پہلے کے ایسے دعؤوں کو غلط ثابت کرتی ہیں کہ جن میں وہ الزام لگاتے تھے کہ ایران، سعودی عرب کے داخلی امور میں مداخلت کر رہا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری قطر کے محاصرے، یمن پر جارحیت، لبنان کے وزیر اعظم کو حراست میں رکھنے اور مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی واردات میں جو کچھ سعودی حکام نے کیا ان کو فراموش نہیں کرے گی۔
https://taghribnews.com/vdcjiaetouqeayz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ