تاریخ شائع کریں2018 13 November گھنٹہ 19:42
خبر کا کوڈ : 377057

ایڈمرل حسین خانزادی کی ہندوستانی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

ایران اور ہندوستان کی بحریہ کے درمیان تعاون اور تعلقات کی سطح کو مزید بڑھانے پر زور
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے ایران اور ہندوستان کی بحریہ کے درمیان تعاون اور تعلقات کی سطح کو مزید بڑھانے پر زور دیا ہے۔
ایڈمرل حسین خانزادی کی ہندوستانی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے ایران اور ہندوستان کی بحریہ کے درمیان تعاون اور تعلقات کی سطح کو مزید بڑھانے پر زور دیا ہے۔

ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حسین خانزادی نے نئی دہلی میں بحرہند کے شمالی ساحلی ملکوں کی بحریہ کے اجلاس کے موقع پر ہندوستانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سنیل لامبا سے ملاقات میں ہندوستانی بحریہ کے ساتھ مختلف شعبوں منجملہ فنی اطلاع رسانی اور تربیتی میدانوں میں تعلقات اور تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لئے ایرانی بحریہ کی آمادگی کا اعلان کیا-

ایران اور ہندوستان کی بحریہ کے کمانڈروں نے دونوں ملکوں کی بحریہ کے سربراہوں کی سالانہ ملاقات کے پروگرام کی تدوین پر زور دیا-

ایرانی بحریہ کے  کمانڈر حسین حانزادی، بحرہند کے شمالی ساحلی ملکوں کی بحریہ کے سربراہوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے اتوار کو نئی دہلی پہنچے تھے۔

بحرہند کے شمالی ملکوں کے اجلاس آئی او این ایس کے تئیس ممبر ممالک ہیں جبکہ نو ممالک اس میں مبصرکی حیثیت سے شامل ہیں- ایران، دو ہزار سولہ سے دوسال کے لئے اس اجلاس کا صدر ہے-
https://taghribnews.com/vdciwyapyt1ayu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ