تاریخ شائع کریں2018 13 November گھنٹہ 19:32
خبر کا کوڈ : 377056

حماس نے صہیونی جارحیت کا بھر پور جواب دیا ہے

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا
صیہونی فوجیوں کی غزہ پر اتوار کی رات سے جاری جارحیت کے نتیجے میں اب تک 11 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
حماس نے صہیونی جارحیت کا بھر پور جواب دیا ہے
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ فلسطینی عوام اپنے دفاع کا پورا حق رکھتے ہیں، کہا ہے کہ بمباری کا جواب بمباری ہے۔

صیہونی حکومت نے اتوار کی رات سے غزہ پر اپنے حملوں اور جارحیت کا نیا دور شروع کیا ہے۔ صیہونی فوجیوں کی غزہ پر اتوار کی رات سے جاری جارحیت کے نتیجے میں اب تک 11 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

صیہونی حکومت غزہ پر پچھلے اتوار سے اب تک چھے رہائشی مکانات، الاقصی ٹیلی ویژن چینل کی عمارت اور الامل ہوٹل، الرحمہ کمپلیکس اور رفح میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنا چکی ہے-

جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی گروہ مشترکہ آپریشنل روم کے ذریعے صیہونی حکومت کے حملوں کا مقابلہ اور ان کی سازشوں کو ناکام بنا رہے ہیں-

 اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام کے بریگیڈ نے کہا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری رہنے کی صورت میں ایک ملین صیہونیوں کو ہمارے جواب کا منتظر رہنا چاہئے-
https://taghribnews.com/vdchmqnx-23nqvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ