تاریخ شائع کریں2018 13 November گھنٹہ 19:17
خبر کا کوڈ : 377046

برگزیٹ معاملہ پر دوبارہ ریفرنڈم یا انتخابات کرائے جائیں

برطانوی پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی کے رکن کائر اسٹار مر نے کہا ہے
برطانیہ کی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے دھمکی دی ہے کہ اگر یورپی یونین سے نکلنے کے فیصلے برگزیٹ بل کو پارلیمنٹ سے منظوری نہ ملی تو ایسی صورت میں برگزیٹ کے لئے دوبارہ ریفرنڈم یا پھر عام انتخابات کرائے جائیں گے۔
برگزیٹ معاملہ پر دوبارہ ریفرنڈم یا انتخابات کرائے جائیں
برطانیہ کی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے دھمکی دی ہے کہ اگر یورپی یونین سے نکلنے کے فیصلے برگزیٹ بل کو پارلیمنٹ سے منظوری نہ ملی تو ایسی صورت میں برگزیٹ کے لئے دوبارہ ریفرنڈم یا پھر عام انتخابات کرائے جائیں گے۔

برطانوی پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی کے رکن کائر اسٹار مر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں تھریسا مئے کے برگزیٹ بل کو اگر منظوری نہ ملی تو پھر سبھی آپشنز منجملہ عام انتخابات یا دوبارہ ریفرنڈم پر غور کیا جائے گا-

لیبرپارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا لیبر پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ، تھریسا مئے کے برگزیٹ بل کے حق میں ووٹ دیں گے؟  کہا کہ موجودہ صورت حال میں برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے عام اتفاق رائے کے حصول سے کافی دور ہیں-

یورپی یونین سے برطانیہ کے باقاعدہ نکلنے کے لئے انتیس مارچ دو ہزار انیس کی تاریخ مقرر کی گئی ہے-

اس درمیان برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کی حکومت کے اندر برگزیٹ کے معاملے پر اختلافات میں شدت پیدا ہو گئی ہے چنانچہ کابینہ کے بعض وزرا نے تو اس سلسلے میں پلان بی بھی پیش کر دیا ہے جو تھریسا مئے کے بل سے مختلف ہے-

اس سے پہلے برگزیٹ کے معاملے پر تھریسا مئے کی کابینہ کے کئی وزرا نے یا تو استعفاد دے دیا تھا یا انہیں استعفا دینے پر مجبور کر دیا گیا تھا-

گذشتہ جمعے کو بھی برطانیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ جو جانسن نے بھی برگزیٹ بل پر تھریسامئے سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفادے دیا تھا- بعض خبروں میں تو یہاں تک کہا جارہا ہے کہ آئندہ کچھ روز میں مزید چار وزرا استعفا دے سکتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgtu9w3ak9uz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ