تاریخ شائع کریں2018 12 November گھنٹہ 22:12
خبر کا کوڈ : 376741

فلسطینی مجاہدین کا صہیونی فوج پر میزائل سے حملہ

مقبوضہ فلسطین کے علاقے اشکول پر میزائل سے حملہ کیا ہے ۔
فلسطینی مجاہدین نے غزہ پر وحشیانہ صیہونی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے اشکول پر میزائل سے حملہ کیا ہے ۔
فلسطینی مجاہدین کا صہیونی فوج پر میزائل سے حملہ
فلسطینی مجاہدین نے غزہ پر وحشیانہ صیہونی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے اشکول پر میزائل سے حملہ کیا ہے ۔

المیادین کے مطابق غزہ پر حالیہ صیہونی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے اشکول میں بلدیہ کی عمارت پر میزائل سے حملہ کیا جس میں عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔المیادین نے بتایا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کے اس میزائلی حملے کے بعد غزہ کے اطراف میں واقع غیر قانونی صیہونی کالونیوں میں خطرے کا سائرن بج گیایاد رہے کہ اتوار کی رات جنوبی غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے فضائی اور زمینی حملوں میں کم سے کم پانچ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئےالعالم نے بھی رپورٹ دی ہے کہ خان یونس کے مشرق میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان جھڑپ میں پانچ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔ العالم کے مطابق آخری اطلاع ملنے تک جھڑپ جاری تھی ۔بعض رپورٹوں میں صیہونی فوج کے تازہ فضائی اور زمینی حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد سات بتائی گئی ہے ۔فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ پر صیہونی فوج کی تازہ جارحیت کے بعد ایک بیان جاری کرکے اپنے مجاہدین کو چوکس رہنے کے احکامات صادر کردیئے ہیں ۔تحریک حماس نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج کے حالیہ وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا ۔جہاد اسلامی فلسطین کے القدس بریگیڈ نے تازہ صیہونی جارحیت کے بعد اپنے مجاہدین کے لئے الرٹ جاری کردیا ہے ۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں داخلے کے سبھی راستوں کو القدس بریگیڈ کے جوانوں نے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے ۔بعض ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کی فضاؤں میں صیہونی جنگوں کی طیاروں کی پرواز کا سلسلہ جاری ہے اور مشرقی خان یونس میں دھماکے کی متعدد آوازیں سنی گئی ہیں ۔ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کی غیر قانونی صیہونی کالونیوں پر کم سے کم دس راکٹ فائر کئے ہیں ۔لبنان کے المیادین ٹی و ی نے اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ پر حالیہ حملے کے نتیجے میں جھڑپیں شروع ہوجانے کے بعد تل ابیب کے بن گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف جانے والی تمام پروازوں کا راستہ بدل دیا گیا ہے ۔
https://taghribnews.com/vdchk-nxz23nqqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ