تاریخ شائع کریں2018 12 November گھنٹہ 21:53
خبر کا کوڈ : 376739

کابل میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک

کابل میں ہوئے ایک خودکش دھماکے میں کم از کم چھے افراد ہلاک اور دس زخمی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئے ایک خودکش دھماکے میں کم از کم چھے افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔
کابل میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئے ایک خودکش دھماکے میں کم از کم چھے افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا ہے کہ دھماکا کابل کے مرکزی علاقے میں ایک اسکول کے سامنے کیا گیا، جس کے نزدیک ہی ایک مظاہرے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔انہوں نے بتایا کہ خودکش حملہ آور وہاں موجود مظاہرین کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تاہم دوسو میٹرکے فاصلے پر سیکورٹی چیک پوائنٹ پر روک لیے جانے بعد اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔حکام کے مطابق دھماکے میں چھے افراد ہلاک اور پولیس اہلکاروں و شہریوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcexp8xojh8ffi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ