تاریخ شائع کریں2018 12 November گھنٹہ 21:50
خبر کا کوڈ : 376738

بحرین نے بھی اسرائیلی وزیر کو دورے کی دعوت

امارات اور عمان کے بعد اب بحرین نے بھی اسرائیلی وزیر معاشیات کو دورے کے دعوت
فلسطین کے مرکزاطلاعات کے حوالے سے رپورٹ دی کہ بحرین کی وزارت خارجہ نے باضابطہ طورپر اسرائیلی وزیر معاشیات کو منامہ کے دورے کی دعوت دی ۔ وہ آئندہ دنوں منامہ میں ہونے والے عالمی اقتصادی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
بحرین نے بھی اسرائیلی وزیر کو دورے کی دعوت
امارات اور عمان کے بعد اب بحرین نے بھی اسرائیلی وزیر معاشیات کو دورے کے دعوت دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین کے مرکزاطلاعات کے حوالے سے رپورٹ دی کہ بحرین کی وزارت خارجہ نے باضابطہ طورپر اسرائیلی وزیر معاشیات کو منامہ کے دورے کی دعوت دی ۔ وہ آئندہ دنوں منامہ میں ہونے والے عالمی اقتصادی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس میں شرکت کا مقصد بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ یہ کانفرنس عالمی بنک کے تعاون سے ہو رہی ہے جو اپنی نوعیت کی پانچویں عالمی کانفرنس ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کے اواخر میں صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاھو عمان کی دعوت پر مسقط کے دورے پرگئے جہاں انہوں نے عمانی فرمانروا سلطان قابوس بن سعید سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

واضح رہے کہ امریکی دباو میں آ کر بعض عرب ممالک قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ روابط بڑھا رہے ہیں تاہم عرب حکمرانوں کے برعکس عرب عوام اسرائیل کے ساتھ روابط قائم کرنے کے سخت مخالف ہیں اور وہ اس قسم کے روابط کو فلسطین اور بیت المقدس پر صیہونی قبضے کے خلاف اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی جدوجہد سے خیانت سمجھتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcds90sjyt0556.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ