تاریخ شائع کریں2018 12 November گھنٹہ 20:54
خبر کا کوڈ : 376733

امریکی صدر کی پالیسیوں سے یورپی ممالک کی شویش میں اضافہ

جرمن چانسلر انگلا مرکل نے پیرس پیس فورم سے خطاب میں کہا
دنیا بھر میں صدر ٹرمپ کے فرسٹ امریکہ کے نعرے کے تباہ کن اثرات کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔
امریکی صدر کی پالیسیوں سے یورپی ممالک کی شویش میں اضافہ
امریکی صدر کی قوم پرستانہ پالیسیوں نے عالمی اعتراضات اور یورپی اتحادیوں کی ناراضگی میں زبردست اضافہ کردیا۔ دنیا بھر میں صدر ٹرمپ کے فرسٹ امریکہ کے نعرے کے تباہ کن اثرات کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

جرمن چانسلر انگلا مرکل نے پیرس پیس فورم سے خطاب میں نتگ نظری اور تعصب پر مبنی قوم پرستانہ پالیسیوں اور اس سے پیدا ہونے والے خطرات کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا مزید جنگوں اور تنازعات کی متحمل نہیں ہوسکتی۔انگلا مرکل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مونوپولرازم پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے تمام ملکوں سے اپیل کی کہ وہ دنیا کو مزید جنگوں اورتنازعات سے بچانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔فرانس کے صدر عمانوئیل میکروں نے بھی پیرس پیس فورم سے خطاب کرتے ہوئے تسلط پسندی اور تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور نسل پرستی و قوم پرستی پر مبنی پالیسیوں کو دنیا کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا۔یورپی رہنماؤں کی جانب سے یہ انتباہات ایسے وقت میں دیئے جارہے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فرسٹ امریکہ کے نعرے اور امریکی مفادات کے تحفظ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور دوسرے ملکوں پر بھی زور دے رہے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں واشنگٹن کے ساتھ تعاون کریں۔ٹرمپ نے اقتدار سبنھالنے کے بعد سے اب تک بہت سے اجتماعی معاہدوں سے امریکہ کو الگ کرلیا ہے اور ایران کے ساتھ ہونے والے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے بھی غیر قانونی طور پر علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی نظام کثیرالفریقی سیاست پر استوار ہے جو دنیا میں امریکہ کی برتری کی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔ٹرمپ نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم عالمگیریت کے نظریئے کو مسترد کرتے ہیں اور وطن پرستانہ نظریات کے حامی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے عالمی براداری اور امریکہ کے درمیان فاصلوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹرمپ کی اس پالیسی پر نہ صرف امریکہ کے پورپی اتحادی برانگیختہ ہیں بلکہ بہت سے امریکی سیاستداں اور بین الاقوامی ادارے بھی ٹرمپ پر نکتہ چینی کر رہے ہیں۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی امریکہ کی برتری اور مفادات کے تحفظ پر استوار ہے لیکن واشنگٹن کے اتحادیوں کی جانب سے ساتھ نہ دینے اور مخالفت کی وجہ سے ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ٹرمپ کی فرسٹ امریکہ کی پالیسی امریکہ کو عالمی سطح پر تنہائی کی جانب لے جارہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcipqappt1ayy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ