تاریخ شائع کریں2018 12 November گھنٹہ 20:46
خبر کا کوڈ : 376732

فرانس ایٹمی معاہدے میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے

یورپی یونین کے امور میں فرانس کے وزیر ناتالی لوآزو نے کہا
یورپی یونین کے امور میں فرانس کے وزیر ناتالی لوآزو نے پانچ نومبر سے شروع ہونے والی امریکی پانبدیوں پر کڑی نکتہ چینی کی
فرانس ایٹمی معاہدے میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے
یورپی یونین کے امور میں فرانس کے وزیر ناتالی لوآزو نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ ہونے والے جامع ایٹمی معاہدے میں باقی رہے گا۔

سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے امور میں فرانس کے وزیر ناتالی لوآزو نے پانچ نومبر سے شروع ہونے والی امریکی پانبدیوں پر کڑی نکتہ چینی کی۔انہوں نے کہا کہ فرانس کی کمپنیاں  یورپی قوانین اور معیاروں کی پابند ہیں لہذا اسی بناپر فرانس کے لیے امریکی پابندیاں ناقابل قبول ہیں۔لوازو نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹوں کے مطابق، ایران نے جوہری معاہدے کے تحت کیے وعدوں پر شفافیت کے ساتھ عمل کیا ہے اور اسی لئے روس، چین اور اس معاہدے کے یورپی اراکین ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے تحفظ کی حمایت کر رہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال آٹھ مئی کو بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکل جانے اور تہران کے خلاف تمام پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدکی پر دنیا بھر میں تنقید کی جاتی رہی ہے جبکہ برطانیہ، فرانس، روس، چین، جرمنی اور یورپی نے ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchx-nxi23nqqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ