تاریخ شائع کریں2018 12 November گھنٹہ 20:41
خبر کا کوڈ : 376730

انقرہ میں سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں پر شدید احتجاج

یمن کی جنگ میں سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے خلاف مظاہرے
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے سعودی سفارتخانے کے باہر ایک بڑا مظاہرہ کرکے یمن کی جنگ میں سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں اور اس ملک میں نسل کشی پرشدید احتجاج کیا۔
انقرہ میں سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں پر شدید احتجاج
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے سعودی سفارتخانے کے باہر ایک بڑا مظاہرہ کرکے یمن کی جنگ میں سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں اور اس ملک میں نسل کشی پرشدید احتجاج کیا۔

انقرہ میں سعودی عرب کے خلاف ہونے والے اس مظاہرے کے شرکا اپنے ہاتھوں میں یمن کے مظلوم بچوں اور عام شہریوں پر کئے گئے مظالم کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے اور آل سعود کے خلاف شدید نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ یمن میں سعودی جارحیت فوری طور پر بند کی جائے۔ انقرہ کے ساتھ ساتھ ایسا ہی ایک مظاہرہ استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے کے باہر کیا گیا۔

دوسری جانب بیلجیئم میں مقیم یمنی شہریوں نے سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کی مذمت میں برسلز میں سعودی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ یمن کی جنگ کو فوری طور پر بند کیا جائے۔
https://taghribnews.com/vdcfmvdmxw6deea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ