QR codeQR code

ایڈمیرل حسین خانزادی ہندوستان روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل حسین خانزادی ہندوستان روانہ ہوگئے

10 Nov 2018 گھنٹہ 19:25

ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ اجلاس میں 32 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے ۔یہ اجلاس تین روز تک جاری رہےگا


اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل حسین خانزادی ہندوستان روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل حسین خانزادی ہندوستان روانہ ہوگئے ہیں۔ جہاں وہ بحر ہند کے ساحلی ممالک کی دسویں سالگرہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ اجلاس میں 32 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے ۔یہ اجلاس تین روز تک جاری رہےگا۔ انھوں نے کہا کہ بحر ہند کا دنیا کے اہم علاقوں میں شمار ہوتا ہے جس کی سکیورٹی بڑی اہمیت کی حامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 376083

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/376083/ایڈمیرل-حسین-خانزادی-ہندوستان-روانہ-ہوگئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com